Ahmed Alvi

Add To collaction

لیکھنی کہانی -11-Sep-2023

ہزل روشن ہو مقدر پھر کیا خاک ہمارا ادرک میں ہی محدود ہے ادراک ہمارا

تقسیم کے دن سے ہی مسلماں ہے معلق کچھ ہند میں اپنا ہے نہ کچھ پاک ہمارا

منزل ہے گروپ ایڈمن بننے کی ہماری اب صرف ہے مستقبل ٹک ٹاک ہمارا

بے شکل سی مٹی کو بھی مل جائے کوئی شکل کچھ دیر گھما دے جو یہ اک چاک ہمارا

اے آئی سے بوڑھے کو بناتا ہے جواں مرد بچہ ہے بہت آج کا چالاک ہمارا

اک شعر نے حاکم کو کیا شہر میں ننگا اک شعر کچھ اتنا ہوا بے باک ہمارا

   1
0 Comments